عثمان خالد اب کسی کوزہرنہیں اُگلنے دیں گے

تصویر: عثمان خالد بٹ/انسٹاگرام

اداکارعثمان خالد بٹ نے سب کومتنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ٹائم لائن پر نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں کو بلاک کردیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائِٹ ٹوئٹر پر عثمان نے لکھا ” آپ کی نسل پرستی اور تعصب کیلئے میرے پاس کوئی برداشت نہیں ۔ اگر آپ بامقصد باتیں نہیں کرسکتے اوراپنے جوابات یا تذکرے میں زہراگلتے ہیں تو میں آپ کو بلاک کردوں گا۔

PSA: I have no patience for your racism and bigotry. If you cannot engage in intelligent discourse, and find yourself spewing venom in my replies/mentions, I’ll block you.
Wear that as a badge of pride, I couldn’t give a shit.

— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) June 12, 2021

عثمان خالد بٹ نے اس ٹویٹ میں کسی کو ٹیگ نہیں کیا اس لیے یہ واضح نہیں کہ ان کی یہ ناراضگی کسی خاص پوسٹ کیلئے تھی یا پھر وہ سوشل میدِا صارفین کو پیشگی وارننگ جاری کررہے تھے۔

اس سے قبل ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے بعد ازاں عاصم اور ہانیہ کے درمیان حالیہ ان ڈائریکٹ جملے بازی کے تناظرمیں سوالات اٹھاتے ہوئے اداکارہ کو ٹرول کیا۔ شوبز سیلیبرٹیز بھی اس معاملے پر منقسم نظرآئیں اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ہانیہ نے طویل پوسٹ میں معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، ” آخری مرتبہ سب کے سامنے حقائق رکھ رہی ہوں، یہ کسی سے لفظی جنگ نہیں، نہ ہی اصل بحث یہ ہے کہ کسی سابقہ بوائے فرینڈ سے بحث کو طُول دی جائے۔میری تمام تر شکایت انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کی ہے، کسی بھی عورت کو یوں ہراساں کرنا کسی معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہے”۔