عدالتی حکم،سستی سبزی فروخت کرنے والےدکان دارکوپولیس تاحکم ثانی گرفتارنہ کرے

Vege Price Hike

لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے والے دکان دار وقاص کو عدالت نے تاحکم ثانی گرفتار ہونے سے روک دیا ہے۔

ہفتے کو ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام نے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مہنگی سبزی فروخت کرنے کے الزام میں بلاجواز مقدمہ درج کررکھا ہے۔ پولیس کی جانب سے پہلے سستی سبزی بیچنے کا مقدمہ درج کروایا گیا جس میں ضمانت منظورہوئی جب کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نےانتقامی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کیا۔

سبزی سستی فروخت کرنے والے دکان دارکے خلاف گراں فروشی کے مقدمے میں سیشن عدالت نے رائیونڈ پولیس کوسبزی فروش وقاص کو تاحکم ثانی گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے شہری وقاص کی مہنگی سبزی فروخت کرنے کے مقدمہ میں بھی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ملزم وقاص کو 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں