علیزے شاہ ماڈلنگ واداکاری کے بعدگلوکاری کے میدان میں

تصویر: ساحرعلی بگا/انسٹاگرام

تیزی سے اپنی پہچان بنانے والی ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ اب گلوکاری بھی کررہی ہیں۔

علیزے نے اپنا پہلا گانا ”بدنامیاں ” 15 مئی کو ریلیزکیا جسے انہوں نے معروف گلوکار وکمپوزر ساحرعلی نگا کے ساتھ مل کرگایا ہے۔

گانے کی موسیقی ساحرعلی بگا نے ہی ترتیب دی ہے جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔

اس سے قبل علیزے نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جلد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ رہی ہیں اور ان کا پہلا گانا 15 مئی کو ریلیز کیاجائے گا،

ساحرعلی بگا اور علیزے دونوں نےانسٹاگرام پرگانے کا ٹیزر اورپوسٹرشیئرکیے۔

گانے کو یو ٹیوب پرتقریبا 5 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں ، بیشترنے اسے پسند کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں حیرت کااظہار بھی کیا کہ کراچی سے تعلق رکھنے کے باوجود علیزے شاہ نے پنجابی گانا کمال خوبی سے نبھایا۔

علیزے شاہ کی اداکاری کو ڈرامہ سیریل ”عشق تماشا” میں بیحدپسند کیا گیا جس کے بعد ”عہد وفا” میں بھی انہوں نے داد سمیٹی۔

حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے خصوصی ڈرامہ سیریل ” تانابانا” میں بھی علیزے نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس میں ان کے مقابل گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفرتھے۔