علیزے شاہ کوکوئی پچھتاوا نہیں

فائل فوٹو

اداکارہ علیزے شاہ نے فکرمند ہونے والوں پرواضح کیا ہے کہ وہ اپنے بال کٹوانے کے بعد پچھتا نہیں رہی ہیں۔

علیزے شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے کسی نہ کسی حوالے سے تنقید کی زدمیں ہیں، لباس کے انتخاب کے بعد بالوں کو کٹوانے پربھی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اب علیزے کی ایک انسٹا اسٹوری سے یہ نتیجہ اخذکرلیا گیا کہ وہ اپنے بال چھوٹے کروانے کے بعد پچھتارہی ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے ایسی خبریں شائع کرنے والی انٹرٹینمنٹ سائٹس میں سے ایک کااسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا ” آپ لوگوں کو کچھ سکون کرنے کی ضرورت ہے، میں پچھتانہیں رہی بلکہ بعض اوقات اپنے بالوں کی کمی محسوس کرتی ہوں ”۔

اپنے لباس پرتنقید کے بعد علیزے شاہ کا جواب

حال ہی میں اپنے ہیئراسٹائل میں 2 بار تبدیلی لاتے ہوئے ان کی لمبائی خاصا چھوٹی کروانے والی علیزے سے انسٹااسٹوریزمیں ایک کارٹونک کیریکٹرکی تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن دیا تھا ” جب آپ اپنے بال کاٹ دیں اور پھراحساس ہو کہ وہ لمبے زیادہ بہترلگتے تھے ”۔

 اسٹوری کی بنیاد پر مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس نے خبریں شائع کیں کہ علیزے شاہ اب پچھتاوے کا شکار ہیں جس پر حالیہ پوسٹ میں اداکارہ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی۔

علیزے شاہ پریاسرنواز کی تنقید، فیروزخان حمایت میں بول پڑے

اس سے قبل نئے ہیئرکٹ پرعلیزے نے تنقید کرنے والوں کودلچسپ جوابات دیے تھے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ” اگلی بارانہوں نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے” جسے انسٹا اسٹوریزمیں شیئرکرتے ہوئے علیزے نے جواب دیا تھا ” ہاں، کیوں کوئی مسئلہ ہے کیا؟” ۔

ایک اور اداکارہ کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جس پرعلیزے نے کہا کہ میں اس تبصرے کوتعریف کے طور پرلیتی ہوں ۔

متعلقہ خبریں