علی انصاری اورخود سے متعلق خبروں پر مشال خان کاردعمل

اداکارہ مشال خان نے صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کے بعد لوگوں کے ردعمل پر ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔

صبور سے پہلے مشال اور علی ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے اور خیال یہی تھا کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن یہ تعلق کسی رشتے تک پہنچنے سے قبل ہی ختم ہوگیا۔

علی کی منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر مشال اور علی کی تصویریں گردش کرنے لگیں، یہ دونوں گزشتہ سال تک ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے تاہم اچانک یہ تعلق ختم ہوگیا۔ مشال نے اپنے مداحوں کو اس علیحدگی کے بارے میں نہ بتانے پر معذرت بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:صبورعلی اپنی منگنی پرکیوں روئیں؟علی انصاری نے بتادیا

انسٹااسٹوریز میں مشال نے لکھا “میرے علم میں آیا ہے کہ علی انصاری اور صبور علی کی منگنی کے معاملے میں مجھے گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی کی خوشی برباد کرنے کی کوشش نہ کریں “۔

مشال خان نے اپنی پوسٹ میں صبور اور علی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل صبور اور علی نے انسٹاگرام پر نجی تقریب کی تصویرفالوورز کیلئے شیئرکرتے ہوئے ایک جیسا کیپشن لکھا تھا ” بات پکی”۔ اپنی پوسٹ میں صبورنے لکھا ‘ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفرشروع کرنے کو تیار ہوں ‘ ، جبکہ علی انصاری کا کہنا تھا کہ اس موقع پران کے ملے جلے جذبات ہیں تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خوش ہیں۔

مزید پڑھیں:صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کی ویڈیو دیکھیں

صبوراور علی نے زندگی کے اس اہم موقع پرلباس کے انتخاب میں مایوس نہیں کیا، صبورنے ٹی پنک ڈریس جبکہ علی نے سفید چکن کاری کرتے کا انتخاب کیا تھا۔

سارہ خان،کنزہ ہاشمی، ہانیہ عامر، نیلم منیرخان، حرامانی، صحیفہ جبار خٹک ، فلک شبیر، کبریٰ خان ، زویا ناصرسمیت دیگر شوبزساتھیوں نے صبور اورعلی کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں