علی ظفرنےمداحوں سے سوال پوچھ لیا

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے نئے آنے والے پشتو گانے سے متعلق مداحوں سے سوال پوچھ لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک جھلک شیئر کی جس میں خاتون گلوکارہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم انکا چہرہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔

معروف گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جو بھی مجھے میرے نئے گانے کا نام اور میرے ساتھ گانے میں خاتون گلوکارہ کا نام بتائے گا؟ میں اُس کا نام خصوصی طور پر اپنے ٹوئٹ میں مینشن کروں گا

گلوکار کی جانب سے سوال پوچھنے پر صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ اس گانے میں پشتو گلوکارہ ’گُل پانڑہ‘ جلوہ گر ہوں گی، تاہم ابھی تک علی ظفر کی جانب سے خاتون گلوکارہ اور گانے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارشوں کا الرٹ جاری
موٹروے پر ڈرون کیمروں کے ذریعے پٹرولنگ کافیصلہ
چیف الیکشن کمشنرانتخابی اصلاحات میں رکاوٹ ہیں،وفاقی وزرا
مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےصدر منتخب