شوبزستارے مداحوں کو کرونا سے بچاو کیلئے مشورے توبہت دیتے ہیں لیکن حال وہی لگتا ہے کہ ”خود میاں فصیحت اور دوسروں کو نصیحت ”۔ دیگربہت سی سیلیبرٹیز کی طرح گلوکار علی ظفر نے بھی اپنی سالگرہ کی تقریب منائی جس میں ایس اوپیز کو مکمل نظرانداز کردیاگیا۔
سالگرہ کی تقریب کی تصاویرسوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہوئیں جن میں ماسک اور کسی قسم کے معاشرتی فاصلے کو خاطرمیں نہ لانا بخوبی دیکھاجاسکتا ہے”۔
سوشل میڈیا صارفین نے کرونا وائرس ایس او پیز کی پیروی نہ کرنے پر گلوکار اور ان کی سالگرہ کی تقریب میں شریک افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
880,000 cases, 20,000 deaths, over 3,000 cases daily. This is a recent picture from Lahore. pic.twitter.com/GA889TtGrp
— Manal Faheem Khan (@ManalFaheemKhan) May 17, 2021
Madness set loose….. https://t.co/Kg2tAvnRQQ
— Rabia Sattar #strongKPstrongPakistan (@RabiaSattar7) May 18, 2021
So called elite class https://t.co/ofqOsipBgm
— AyaZ Shah (@ayazshahu) May 18, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے پاکستان میں اس وائرس کاپھیلاؤ روکنے کے لئے ہر قسم کے اجتماعات پرپابندی عائد کی گئی ہے، تاہم یہپہلا موقع نہیں جب سیلبرٹیزکی جانب سے اس عالمی وبا کیخلاف حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہو۔
اس سے قبل اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہرڈاکٹرفہد مرزا کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پران کے گھر منعقد کی جانے والی محفل قوالی میں شریک منشاء پاشا، شہریارمنور، فریحہ الطاف ودیگرکی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شوبز شخصیات کی اس غیرذمہ داری پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اداکار شہریارمنور نے تصاویر وائرل ہونے کے بعد اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی تھی، اداکار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ”میرے اس اقدام کی کوئی وضاحت نہیں ہے ”۔
#covid_19 #sops #staysafe #stayhealthy #letsfightthistogether pic.twitter.com/XzlPiFaeTR
— Sheheryar Munawar (@ItsSheheryar) April 29, 2021
فہد مرزا سے قبل سے ایمن خان نے منیب بٹ کی سالگرہ میں سیلبرٹیزکو مدعوکیا تھا جبکہ مومل شیخ نے بھی اپنے گھر پر” گیم نائٹ ”کا اہتمام کیا تھا جس میں متعدد شوبزستارے شریک ہوئے۔
پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 8 لاکھ، 86 ہزار184 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 19 ہزار 856 ہے۔ وائرس سے تقریبا 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں