علی گل پیر نے کنگنا رناوت کو ہنسا دیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے علی گل پیر کی جانب سے ان کی پیروڈی ویڈیو پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں علی گُل پیر نے ٹوئٹر پر اپنی نئی پیروڈی ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ایک ویڈیو کی پیروڈی کی تھی۔

اداکارہ نے علی گُل پیر کی پیروڈی ویڈیو پر اپنے ردعمل کے اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ ایک مزاحیہ انسان ہیں اور آخر کار آپ نے مجھے ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

علی گُل پیر نے بھی کنگنا کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ٹھیک ہے! بہت سی چیزوں پر ہمارا اختلاف ہوسکتا ہے لیکن کم از کم ہم مل کر ہنس تو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں