وزیراعظم عمران خان کو ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے فلسطين پراسرائیلی حملے روکنے کیلئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کيا ہے۔
اتوار کو ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ٹيلی فونک گفتگو ميں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کيا گيا۔
دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے معصوم اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کيا۔وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصی میں معصوم شہریوں اور غزہ پر حملوں کی بھرپور مذمت کی۔
عمران خان اور مہاتير محمد نےعالمی برادری سے مطالبہ کيا کہ عالمی برادري اسرائیلی حملے روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
متعلقہ خبریں