عمران خان نےکرسی کی خاطر22 سال کی جدوجہدکوتباہ کرلیا،مریم

عمران خان سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں

Your browser does not support the video tag.

مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک کرسی کی خاطر 22 سال کی جدوجہد کو تباہ کرلیا ہے۔

بدھ کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ہجیرہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ عمران خان کو اب اپنی زبان سے اعتراف کرناپڑرہاہے کہ وہ عوام کی نہیں بلکہ سلیکٹرز کی چوائس ہیں۔ وہ عوام کو یہ بتارہےہیں کہ وہ  چوائس کیوں ہیں اور نوازشریف کیوں نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں۔ وہ چوائس اس لئے ہیں کیوں کہ وہ ڈرتے اور جھک جاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر نوازشریف وزیراعظم ہوتے تو بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ان اقدامات کی جرات نہ ہوتی۔جب بھی عوام کے حق کی بات آتی ہے تو نوازشریف نے جھکنے اور بِکنے سے انکار کردیا ہے۔

لیگی رہنما نے عمران خان پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنتے  سنتے کان پک گئے ہیں کہ میری22سال کی جدوجہد ہے۔22سال کی جدوجہد کا اختتام اس پر ہوا ہے کہ اپنے ماتھے پراسٹیبلشمنٹ کا گھوڑا ہونے کا داغ لگوالیا ہے۔ عمران خان یہ نے گھاٹےکاسودا کیا۔ یہ اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ اِن کے راز اُن کے پاس ہیں، اور اُن کے راز اِن کے پاس ہیں اور اس سے ان کی سازش بے نقاب ہوتی ہے۔

انتخابات سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان اب چاہےالیکشن چوری کریں یا ڈبےاٹھاکر جائیں یا اب چاہے تو ڈبوں کےاندر خودبیٹھ جائیں، کشمیراپنافیصلہ سناچکاہے۔ عمران خان کو یہاں آنے کاتکلف نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ کشمیری جس طرح  استقبال کریں گے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہناچاہتی۔

متعلقہ خبریں