عمران عباس وزیر صحت پنجاب کی خدمت کے معترف

اداکار عمران عباس نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملکی خدمات سے متاثر ہوکے ان کی تعریف کی ہے۔

اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی نے 70 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کینسر سے لڑتے ہوئے ہمارے لیے دن رات انتھک محنت کرنے پر سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے بال کھوچکی ہیں، صحت اور اپنی توانائیاں کھو رہی ہیں، لیکن پھر بھی وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا جذبہ نہیں کھو سکیں۔

انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا کی کہ اللّٰہ انہیں جلد صحتیابی اور لمبی عمر کی عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں