عمراکمل نےاپنے ہی مداحوں کو تھانےمیں بند کروادیا

لاہور ميں کرکٹر عمراکمل نے آٹو گراف لينے کےليے آنے والے 4 مداحوں کو تھانے ميں بند کراديا۔

گزشتہ روز رات کو عمراکمل نے آٹو گراف لینے آنے والے 4 مداحوں کو تھانے میں بند کروادیا، جس کے جواب میں دوسری پارٹی نے بھی کرکٹر کيخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔

پوليس کے مطابق عمراکمل کی آٹو گراف اور سيلفی لينے آئے مداحوں سے تکرار ہوئی، جس پر کرکٹر نے مداحوں ميں گالی گلوچ کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ہاتھا پائی کے دوران 15 پر پوليس کو کال کرکے اطلاع دی جس پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لےلیا۔ حراست ميں ليے جانے والوں ميں برطانوی نيشنل شہری بھی شامل ہے۔

مخالف پارٹی نے بھی عمراکمل کيخلاف تھانہ ڈیفنس بی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے، درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھ سیلفی لینے پر عمر اکمل نے گالم گلوچ کی، ملازمین سے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ گزشتہ روز عمر اکمل کی رہائش گاہ ڈيفنس بی ميں پيش آيا تھا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمراکمل ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں کرکٹر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معافی مانگی تھی۔

ویڈیو میں عمراکمل کاکہنا تھا کہ ’گزشتہ برس میں نے ایک غلطی کی جس سے میرے کرکٹ کیریئرکے ساتھ  ساتھ اس کھیل کی ساکھ بھی متاثر ہوئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ لوگوں نے بعض پیشکشوں کے ساتھ میرے ساتھ رابطہ کیا تھا لیکن پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو اس رابطے سے آگاہ نہ کرنے کی وجہ سے مجھے ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی عمراکمل کئی تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں