عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رہنما بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں

اتوار 16 مئی 2021 6:55

بیگم نسیم ولی خان عرصہ دراز سے عملی سیاست سے دور تھیں۔ فوٹو: اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر اور خان عبدالولی خان کی شریک حیات (بیوہ) بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئی ہیں۔
خاندانی ذرائع اور اے این پی کے رہنماؤں نے بیگم نسیم ولی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی نماز جنازہ شام چھ بجے ولی باغ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بیگم نسیم ولی خان کافی عرصے سے شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔ 
بیگم نسیم ولی سنہ 1933 میں پیدا ہوئیں جبکہ سنہ 1954 میں عبدالولی خان سے ان کی شادی ہوئی تھی۔
وہ سنہ 1977 میں بننے والے پاکستان نیشنل الائنس (پی این اے) کی اہم رہنما بھی رہیں اور اسی دوران پہلی بار خیبرپختونوا (اس وقت این ڈبلیو ایف پی) اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔