عوام تمہارے ساتھ ہیں تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو، مریم

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے جس کا مسلم لیگ نواز نے خیر مقدم کیا ہے مگر وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی۔

انہوں نے لکھا کہ جسٹس وجیہ الدین نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا۔ اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو۔ عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟

مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہو کہ وہ کٹہرے میں اگر تمہارا نام لیں گے؟ تمھارا کھیل ختم!

متعلقہ خبریں