عُمرشریف کو امریکی ویزہ جاری کردیا گیا

عُمرشریف کی اہلیہ زرین غزل نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں امریکہ روانہ ہوجائیں گے،

سینیئرآرٹسٹ کوایئرایمبولینس میں بھیجا جارہا ہے جس کا بندوبست سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل صوبائی حکومت عُمرشریف کے علاج کیلئے 40 ملین روپے جاری کرچکی ہے۔

عُمرشریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ اورسابقہ اسٹین آرٹسٹ زرین اور بیٹا جواد بھی ہوں گے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے زرین نے کہا کہ میں حکومت اورامریکی سفارت خانے کی شکرگزار ہوں۔ ہمیں صرف ایک گھنٹے میں ویزہ جاری کیا گیا۔

اس سے قبل امریکہ میں مقیم ریما خان کے خاونداور معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید طارق شہاب نے تصدیق کی تھی کہ عُمرشریف کا علان جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں علاج کیا جائے گا اور وہ خود بھی طبی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

امکان ہے کہ عُمرشریف ، اہلیہ اور بیٹا 3 ہفتوں تک امریکا میں قیام کریں گے اور ان کی سرجری حالت بہترہونے کے بعد کی جائے گی۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹرزکے مطابق معروف کامیڈین کا بلڈ پریشر نارمل ہے اور گردے بھی ڈائیلاسزسے مستحکم ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے بھی ویزہ جاری کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی قونصل خانے کا شکریہ ادا گیا، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمرشریف جلد ہی امریکہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

تازہ ترین

افغانستان میں جلد باقاعدہ فوج تشکیل دی جائے گی،افغان آرمی چیف
سراج الدین حقانی سے اقوام متحدہ کی سفارتکار کی ملاقات
پاکستان پرنئی افغان حکومت کوتسلیم کرنے کےلیےکوئی دباؤ نہیں،ترجمان دفترخارجہ
بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 20ستمبر سے شروع ہوگی