عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کا فیصلہ

حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم این سی او سی کی سفارش پر چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین دن 20 سے 22 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 سے 23 جولائی تک منائی جائے گی۔

مزید جانیے: حکومت نے عیدالاضحی پر 3 چھٹیوں کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 دن کی تعطیلات کی سفارش کی تھی۔

نمائندہ سماء ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کو اس حوالے سمری بھی تیار کرلی گئی جو وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

وزارت داخلہ کی نئی سمری میں کابینہ کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ این سی او سی کی جانب عید تعطیلات 20 سے 24 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں