عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کی تجویز

عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 سرکاری چھٹیوں کی تجویز پیش کی گئی، حکام نے سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادی۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند اتوار 11 جولائی کو نظر آیا تھا، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 21 سے 23 جولائی تک منائی جائے گی۔

وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری میں 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کی تجویز دی گئی ہے، 23 جولائی بروز جمعہ کو تمام سرکاری دفاتر کھلیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں