غذر: بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا مبینہ ملزم گرفتار

غذر میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ہفتے کوایس ایس پی غذر کے مطابق چٹھورکھنڈ میں12 سالہ لڑکی زیادتی قتل کیس کا ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزم نے3 دن پہلے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور ملزم مقتول بچی کا کزن ہے۔

ایس ایس پی غذر نے بتایا کہ جب پولیس ملزم کے پاس میڈیکل کے لیے نمونےدینے گئی تو ملزم نے انکار کردیا جس کے بعد پولیس کو اس پر شک ہوا۔ پوليس نے تفتیش کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کو بچی کی لاش کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بچی کےاہل خانہ کا کہنا تھا کہ بچی نے خودکشی کی تاہم میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق ہوگئی۔

 گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں