
فوٹو: کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹ
غزہ کی پٹی پر چھٹے روز بھی اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کے نتیجے میں متعدد عمارتیں، میڈیا ہاؤسز اور کثیرالمنزلہ اپارٹمنٹس زمین بوس ہوگئے۔
کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں بین الاقوامی میڈیا کے اداروں کو پر میزائل داغے گئے۔ 4 میزائل لگنے کے بعد غزہ کا کئی منزلہ الجلاٹاور زمین بوس ہوگیا۔
غزہ کی پٹی پر قائم الجلاٹاور میں الجزیرہ سمیت کئی میڈیا ہاؤسز کے دفاتر قائم تھے۔
امریکا: مسجد کےباہر نامعلوم افراد کی فلسطینیوں کیخلاف نفرت انگیزچاکنگ
غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ 6 روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 140 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 40سے زائد بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
Israel has given a “warning” that it will bomb the building that houses Al Jazeera offices and other international media channels in Gaza City in one hour.
🔴LIVE updates: https://t.co/RvtP1lEX1x pic.twitter.com/yQbVpYBkQ2
— Al Jazeera English (@AJEnglish) May 15, 2021
غزہ میں حماس کےتحت وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 950 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں واقع القدس اور شیخ جراح میں فلسطینی شہری آبادی پر حملےکئے۔
اسرائیلی مظالم اجاگر کرنےپر فیسبک پیج بلاک
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر اپنی فوجیں اکٹھا کرنے کے بعد زمینی آپریشن کا آغاز کردیا، آپریشن میں اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر ٹینکوں اور بھاری اسلحے سے گولہ باری کی، جس کی باعث سینکڑوں فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد109ہوگئی، غزہ سرحدپرفوج میں اضافہ
خیال رہے سعودی عرب کی درخواست پراو آئی سی نے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ اسی روز سلامتی کونسل اجلاس بھی ہوگا۔
امریکانے سلامتی کونسل کااجلاس ملتوی کروادیا
او آئی سی اجلاس میں تمام ممالک کے اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہےجبکہ ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بربریت اور فلسطین کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں