یونیسیف کے تعاون سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد ڈوزز اسلام آباد پہنچ گئیں۔
وزارت قومی صحت کے مطابق یونیسیف کے تعاون سے ایک لاکھ ڈوزز سے زائد فائزر ویکسین اسلام آباد پہنچ گئی۔
يونيسف پاکستان کا کہنا ہے کہ فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد اگلے 2 دن میں متوقع ہے۔ ویکسین ملک بھر میں جاری کرونا ویکسی نیشن مہم میں استعمال ہوگی۔
مزید جانیے: پاکستان میں بھارتی کروناوائرس کے پہلے کیس کی تصدیق
دو ہفتے قبل آکسفورڈ اسیٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ سے زائد خوراکیں کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچی تھیں۔
کوویکس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد فائزر ویکسین کے ٹیکے یونیسف کی مدد سے آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد اگلے دو دن میں متوقع ہے۔ یہ ویکسین ملک بھر میں جاری #COVID19 ویکسینیشن مہم میں استعمال ہو گی۔#[email protected] @GovtofPakistan pic.twitter.com/zylUblO5CT
— UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) May 28, 2021
متعلقہ خبریں