فاروق قیصر عرف انکل سرگرم انتقال کر گئے

معروف فنکار فاروق قیصر عرف انکل سرگم 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

فاروق قیصر کے نواسے محمد نے انتقال کی تصدیق کی۔

فاروق قیصر 1945 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور 1976 سے پاکستان ٹیلی وژن کے ساتھ منسلک رہے۔

فاروق قیصر اپنے کردار انکل سرگم کے ذریعے بچوں میں بہت مقبول تھے۔ انہوں نے 30 سے زائد ڈرامے اور سینکڑوں نمکین نغمے بھی تخلیق کیے۔

فاروق قیصر کو 1993 میں پرائڈ آف پرفارمنس  دیا گیا جبکہ 1997 میں یونیسف ایوارڈ اور 2010 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں