فاطمہ آفندی کی’فیشن چوائس’ سوشل میڈیا پرمذاق بن گئی

تصویر: انسٹاگرام/فاطمہ آفندی

فاطمہ آفندی نے عیدالفطرپر لباس کے انتخاب میں کچھ نیا تجربہ کیا جو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

اداکارہ نے منفرد نظرآنے کیلئے جینز کے ساتھ بلیزر اورساڑھی پہنی اور فیملی کے ساتھ دلکش تصاویر انسٹاگرام پرشیئرکیں لیکن تھوڑے فیوژن کے ساتھ اس انوکھے تجربے کا نتیجہ کچھ اچھا نہیں نکلا اور فاطمہ کو تعریف کے بجائے تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

فاطمہ کے فالوورز نے اس فیشن کو فیوژن تسلیم کرنے کے بجائے تباہی قراردیا، بیشتر نے اپنے تبصروں میں اس لباس کو ‘ فیشن ڈیزاسٹر’ کہا ، کچھ کو لگا کہ فاطمہ کی ڈریسنگ سینس ہی صفر ہے تو بعض نے ان پرحرا مانی کو کاپی کرنے کا الزام عائد کردیا۔ کئی ایک نے تو فاطمہ سے اس لباس کا نام ہی پوچھ لیا۔

فاطمہ آفندی اداکار کنورارسلان کی اہلیہ ہیں۔ اس جوڑی کے 2 بیٹے ہیں المیر اورماہ بیرہیں۔

فاطمہ کے کریڈٹ پرمن و سلویٰ ، میری ذات زرہ بےنشاں ، عشق عبادت ، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی اور منافق جیسے مقبول ڈرامے ہیں۔ ان کا حالیہ ڈرامہ ‘ بیچاری قدسیہ ‘ بھی ناظرین میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔