
فائل فوٹو
اداکار فخرِالم نے ایک جان لیواحادثے میں محفوظ رہنے کے بعد مداحوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے لاپرواہ ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اداکار نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپراپنے فالوورزکو بتایا کہ وہ بال بال بچے ہیں ، حادثہ شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے پیش آیا۔
Without question Allah is the greatest protector of them all. I have just survived what could have been easily a fatal accident while on my to to @humnewspakistan for filming.These trucks become killing machines in the hands of unlicensed drivers. @ICT_Police is handling the case pic.twitter.com/BmGwQSgpkq
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) May 5, 2021
سلسلہ وار ٹویٹس میں 45 سالہ اداکار نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ چنیوٹ سے آنے والے اس ٹرک نے بغیر کسی اشارے کے
یو ٹرن لیا اوراس سے بچنے کیلئے روڈ ڈیوائڈرسے گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
فخر نے کہا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا کہ سڑک کے دوسری طرف جاگرنے اور آنے والے ٹریفک کے باوجود وہ اور ڈرائیور زندہ بچ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹرک بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے ہاتھ میں “موت کی مشینیں” بن چکے ہیں۔
1/5 It was a close call to what would have been most certainly a fatal accident. This milk truck from Chiniot without indication made a U turn from the far out lane forcing our vehicle to take evasive measure missing the truck, hitting the divider & ending up on the other side. pic.twitter.com/f7bLDzXdQ0
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) May 5, 2021
فخر نے عوام سے لاپرواہ ڈرائیوروں کی رپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں