فرقان قریشی،طوبیٰ صدیقی کے لکھےڈرامہ ”گم ”کاحصہ بننے پرپُرجوش

تصویر:فرقان قریشی/انسٹاگرام

اداکار فرقان قریشی جلد سرمد کھوسٹ کے تھرلرڈرامہ ” گم ” میں نظرآئیں گے جس کی کہانی ماڈلنگ سے اداکاری کا سفرطے کرنے والی طوبیٰ صدیقی نے لکھی ہے۔

ڈرامہ سیریل کا حصہ بننے پرخوشی کااظہار کرنے والے فرقان قریشی کا کہنا ہے کہ ”اداکاروں کو ان دنوں کچھ الگ کرنے کا موقع نہیں ملتا، اسی وجہ سے میں نے اس پروجیکٹ کا انتخاب کیا”۔

اداکار کے مطابق اس ڈرامے کی کاسٹ حیرت انگیز ہے۔

گم 13 اقساط پرمشتمل ہوگا جس کی مرکزی کاسٹ میں فرقان کے علاوہ زارا ترین، عثمان پیرزادہ، آغا مصطفیٰ اور دیگرشامل ہیں۔

ٹیلی ویژن کے لئے یہ طوبیٰ کا پہلا تحریری پراجیکٹ ہے ۔

طوبیٰ کو ڈرامہ سیریل ”بول میری مچھلی ” میں بہترین اداکاری کیلئے جانا جاتا ہے جو شادی سے قبل جنسی تعلقات ، اسقاط حمل ، ہراسانی اور شادیوں پر بنائے جانے والے ڈرامہ سیریلز میں سے ایک تھا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں عائشہ خان ، فہد مصطفی اور ثمینہ احمد شامل تھے۔

فرقان قریشی نے ”گم ” کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ میں 13 اقساط پرمشتمل ڈرامہ سیریل میں کام کررہاہوں جو ایک دلچسپ بات ہے۔

ناظرین ڈرامہ کو جلد گرین نامی ایک نئے چینل پر دیکھ سکیں گے۔