فصل کو نظربد سے بچانے کیلئے سنی لیون کام آگئیں

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک دیہات میں کسان نے فصل کو لوگوں کی بری نظروں سے بچانے کیلئے زمین پر بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی بکنی میں بنائی گئی تصاویروں کے بڑے پوسٹر لگادیئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک کاشت کارنے اپنی 10 ایکٹر زمین میں بہت بڑے سائز کی دو بڑی تصاویر آویزاں کی گئیں جنہیں راہگیر دور سے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

کسان کا ماننا ہے کہ ان کی زمین پر آتے جاتے راہگیر لوگوں کی بری نظریں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی کاشت اچھی نہیں ہوتی، اس لیے انہوں نے فصل کو بری نظر سے بچانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔

نسب کی گئی تصاویر میں سنی لیون کو لال بکنی میں دکھایا جاسکتا ہے اور ان کی تصاویر پر مراٹھی زبان میں حسد اور جلن سے متعلق ایک قول بھی لکھا گیا ہے، جس کا مفہوم ہے کہ ان سے کوئی حسد نہ رکھے۔

کسان نے دعویٰ کیا کہ سنی لیون کی بے باک تصاویر آویزاں کرنے کے بعد ان کی فصل انتہائی اچھی ہوئی ہے اور ان کا طریقہ کام کر گیا۔

کاشت کار کے مطابق جب سے انہوں نے سنی لیون کی تصاویر کو اپنی زمین میں آویزاں کیا تب سے راہگیروں کی نظریں فصل کے بجائے اداکارہ کی تصاویر پر جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں