
فوٹو: اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مشن/ٹویٹر
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نیویارک میں فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بلائے گئے اقوام متحدہ جنرل اسبملی کے ہنگامی اجلاس میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
وزیر خارجہ اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائیں گے۔
نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان سمیت پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ 20 مئی کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے خطاب میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
H.E Shah Mahmood Qureshi 🇵🇰 will speak as President @UN_PGA convening a formal #UNGA meeting on the situation in the Middle East and the question of #Palestine tomorrow, 20ty May at 10:00 am NYT/ 7 pm Pakistan Time.
↪Speakers list
🔜You can follow the event live: @UNWebTV pic.twitter.com/zdbkQ8K6ik— Permanent Mission of Pakistan to UN, NY (@PakistanUN_NY) May 20, 2021
جنرل اسبملی اجلاس کے علاوہ وزیر خارجہ اس موقع پر اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ”کمیونٹی ایونٹ” میں شرکت کریں گے۔
نیویارک میں وزیر خارجہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ میں ترکی، فلسطین اور تیونس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ صدر جنرل اسمبلی والکر بوزکر اور او آئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے شرکت کی۔
FM 🇵🇰 H.E Shah Mahmood Qureshi hosted dinner in honor of visiting FMs in NewYork. President UNGA @UN_PGA H.E Mr. VolkanBozkir;
H.E Mr.Mevlüt Çavuşoğlu 🇹🇷; H.E Mr. Riad Al-Malki 🇵🇸; H.E Othman Jerandi🇹🇳; Amb MunirAkram & Amb Asad Majeed Khan were present at the occasion. pic.twitter.com/MMKyNu8cw2— Permanent Mission of Pakistan to UN, NY (@PakistanUN_NY) May 20, 2021
وزیر خارجہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور امن و امان کو درپیش شدید خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے اس نئے انسانی المیے کے تدارک کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کو فلسطین میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے بروئے کار لائی گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطین کی تکلیف دہ صورتحال کی جانب مبذول کروانے کے لیے وزیر خارجہ نے تفصیلی مشاورت بھی کی۔
متعلقہ خبریں