بھارتی لیجنڈ اداکارپشاور میں پیداہوئےتھے
Your browser does not support the video tag.
بالی ووڈ کے عظيم اداکار دليپ کمار کو ممبئی کے جوہو قبرستان ميں سپرد خاک کرديا گيا۔ یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا طویل علالت کے بعد بدھ کو 98 برس کی عمر ميں ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوا۔
دلیپ کمار کی سرکاری اعزازات کے ساتھ تدفین کی گئی ہے جبکہ ان کی تدفین میں کرونا ضابطہ کار کے باعث ان کی تدفین میں صرف 20 افراد شریک ہوئے جن میں بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور شہنشاہ امیتابھ بچن بھی شامل تھے۔
بالی ووڈ انڈسٹری کو 65 سے زائد فلمیں دینے والے سپر اسٹار کے انتقال کی خبر کا اعلان ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں ان کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کیا تھا۔
ایک ہفتےقبل برصغیر کے معروف اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
سانس لینے میں دشواری، دلیپ کمار پھر اسپتال داخل
دلیپ کمار نے 1944 میں جوار بھاٹا میں ڈیبیو کیا تھا لیکن یہ 1949 کی ہٹ فلم تھی جس نے دلیپ کمار کو شہرت کی بلندی پر پہنچایا دیا تھا۔
With a heavy heart and profound grief, I announce the passing away of our beloved Dilip Saab, few minutes ago.
We are from God and to Him we return. – Faisal Farooqui— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) July 7, 2021
دلیپ کمار کے نام سے مشہور یوسف خان سن 1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے۔
شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور دلیپ کمار کو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے سن 1998 میں نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔
دلیپ کمار سن 1940 سے سن 1960کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھائے رہے، اس سپر اسٹار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں