فلوریڈا: کشتی الٹنے سے 39افراد لاپتا،صرف ایک مسافر محفوظ

امریکی کوسٹ گارڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے ساحل پر کشتی الٹنے کےواقعہ میں 39 افراد لاپتہ ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈ کا امدادی عملہ اب بھی باقی بچ جانے والوں کی تلاش کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طورپر انسانی سمگلنگ کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق جب ایک شخص فورٹ پیئرس انلیٹ کے مشرق میں 45 میل دور ایک الٹنے والی کشتی سے چمٹا ہوا ملا ہے۔ زندہ بچ جانے والے شخص نے حکام کو بتایا کہ وہ اور 39دیگر افراد ہفتے کی رات میامی سے 50 میل دور بیمنی، بہاماس میں کشتی پر سوار ہوئے۔

مذکورہ شخص کے مطابق انتہائی موسمی حالات کے نتیجے میں سانحہ پیش آیا اور کشتی الٹ گئی۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت کسی نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی جبکہ فوری طور پر یہ  بھی واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کشتی کہاں جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا میں 2021 کے آغاز سے یکم اکتوبر تک غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں کا ریکارڈ اندراج کیا گیا اس عرصے کے دوران حکام نے 1.7 ملین تارکین وطن کو امریکی سرحدوں پر روکا۔

تازہ ترین

کراچی:وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ایم کیوایم کا دھرنا،گرفتار کارکنان رہا
کراچی: نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں دکانیں بند کرادیں
کرپشن الزامات میں سیاستدان نمبرون مگر ریکوری میں سب سےکم
عالمی مارکيٹ:خام تيل کی قيمتيں7سال کی بلندترين سطح پرپہنچ گئيں