فواد خان کی اہلیہ نےان کا راز کھول دیا

اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے انسٹاگرام پرلائیو سیشن میں فالوورز کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

صدف سے زیادہ تر سوالات فواد کے حوالے سے ہی کیے گئے جن کے جوابات میں کئی انکشافات سامنے آئے۔

فواد خان کھانا پکانا جانتے ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “ یہ ان کی خفیہ صلاحیت ہے، وہ بہت ہی بہترین کوکنگ کرتے ہیں “۔

یہی سوال اپنے حوالے سے پوچھے جانے پر صدف نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے میں بالکل بھی اچھی نہیں لیکن فواد بہت اچھا کھانا پکانا جانتے ہیں “۔

صدف نے بتایا کہ بیٹے کے مقابلے میں فواد بیٹی کے زیادہ قریب ہیں۔صدف فیشن ڈیزائننگ سے قبل کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت کرتی رہی ہیں۔

فالوورز کے لیے یہ سیشن صدف نے اپنی کلاتھنگ لائن “ ایس کے ایف برائیڈلز”کے آفیشل انسٹا پیج پر رکھا تھا ، صدف کی یہ فیشن برانڈ 2019 میں لانچ کی گئی تھی۔

صدف اور فواد کی شادی کو 15 سال گزر چکے ہیں،اس جوڑے کے دو بچے ایان اور علیانہ ہیں۔

متعلقہ خبریں