فواد چوہدری کا جون میں نئی فلم پالیسی دینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ جون میں بنائی گئی نئی فلم پالیسی کا اعلان کرے گی۔

تاہم مارچ کو دو ماہ گزر جانے کے باوجود فلم پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا تھا اور اب فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ماہ تک پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں وزارت اطلاعات و نشریات کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے۔

حکومت کا نوجوان فلمسازوں کو 5کروڑ تک قرضہ دینے کااعلان

 وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق نئی پالیسی میں فلم اور ڈراما صنعت کو کئی فوائد دیے گئے ہیں، جن سے دونوں فیلڈز کو فائدہ ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں اُمید ہے کہ نئی فلم پالیسی کے سینما انڈسٹری پر دیرپہ بہترین اثرات ہوں گے۔

فواد چوہدری سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اکتوبر 2020 میں بتایا تھا کہ فلم پالیسی بنالی گئی ہے اور اس کا نفاذ مارچ 2021 تک کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں