فواد چوہدری کی مریم نواز پر سخت تنقید

Fawad-Chaudhry

فوٹو: آن لائن

وفاقی وزير اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہيں کہ مريم نواز شریف سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

اپنی ٹويٹ ميں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی کل تربيت عابد شیر علی، عظمیٰ بخاری اور حنا بٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض دوستوں نے کہا آپ نے مریم کے یہودی بیانیے پر بات نہیں کی، مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی اور دور دور تک ان کا علم، عقل اور کتاب سے تعلق نہیں۔

بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئیے پر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئ کتاب نہیں پڑھی انھوں نے کبھی کوئ کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہی

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2021

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی کل سی وی یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے گھر پیدا ہوئیں جنہوں نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنا لیے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے۔