فیروز خان نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹوئٹرصارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ڈاکٹرروف احمد نامی صارف نے فیروز خان سے متعلق ایک خبرکا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنیایا تھا۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ایئروناٹیکل انجینئرعبد المالک سے ملاقات کی تھی جس نے نوکری نہ ملنے پرتربوز کا شربت فروخت کرنا شروع کیا۔
فیروزکی اس نوجوان کے ساتھ لی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے صارف نے لکھا ” لمحہ فکریہ: پاکستان کے دو بڑے حصے: ڈاکٹر اور انجینئر۔ بے روزگار۔میں نے خان صاحب کے زمانے کی طرح بدعنوانی نہیں دیکھی -اس تصویرمیں موجود لڑکا ایروناٹیکل انجینئر ہے اور جوس فروخت کرتا ہے ”۔
Moment of Thought: Pakistan’s Two Major Departments: Doctors and Engineers-Unemployed.
I have not seen corruption like in Khan Sahib’s time – PMC has a lawyer, industry has”them”.
In this photo, the boy is an aeronautical engineer and sells juice.#Heartbreaking💔 @ferozekhaan pic.twitter.com/jiO4TScMNZ— ڈاکٹر روف احمد (@O_Lalaa) June 25, 2021
صارف نے ہیش ٹیگ میں اپنی انتہائی مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ اس خبر سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔
اس تبصرے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فیروز خان نے لکھا کہ ‘ اتنا ناامید تو یہ صارف نہیں جتنا کہ وہاں بیٹھ کرآپ ہیں، اس کی آنکھیں اپنے انعا
پرتھیں جو اسے مل کررہے گا”۔
– you know what’s the most cracking bit tho ? He wasn’t as hopeless as you are sitting there ! He had his eyes on the prize and that’s all it takes.
Khan sahib is fixing the damage that has been done in years. Hold your horses doc. https://t.co/9PbKln5FO0— Feroze Khan (@ferozekhaan) June 25, 2021
حکومت پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں اداکارنے واضح کیا ، ‘ خان صاحب وہ نقصان پورا کررہے ہیں جو اتنے برسوں میں ہوا ‘۔
اداکار نے انگریزی محاورہ لکھتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کو بھی آہستگی سے بہتری کا انتظار کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
اس سے قبل انجینئرکی کہانی سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد فیروز خان نے انہیں ملازمت کی پیشکش بھی کی تھی۔ عرب امارات میں اسکولنگ کے بعد چین سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لینے والے عبدالمالک کا تعلق سوات سے ہے جو پشاورفلائنگ کلب میں بطورٹرینی انجینئر اورنجی ائرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسرکی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں