فیس بک پر دوستی، اسپتال میں شادی

اٹلی سے آئے نوجوان کی شادی نہ ٹلی

Your browser does not support the video tag.

گوجرانوالہ  میں فیس بک پر ہوئی دوستی کے بعد لڑکا لڑکی نے شادی کا وعدہ نبھایا اور مقررہ تاریخ پر ہی شادی کی حالاں کہ اس روز دولہا اسپتال میں داخل تھا۔

اٹلی میں مقیم پاکستانی رضوان کی اپنی جیون ساتھی سے دوستی 5 برس قبل فیس بک پر ہوئی تھی اور ان کی شادی 12 جولائی کوہونا طے پائی تھی  لیکن شادی کے لیے پاکستان آنے کے بعد 8 جولائی کو رضوان کا ٹریفک ایکسیڈنٹ ہوگیا اور انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

بارہ جولائی کو رضوان کی ہونے والی دلہن شادی کا جوڑا پہن کر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئیں جہاں اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا نکاح ہوگیا۔

متعلقہ خبریں