فیصل آباد:گاڑی کی کرتب بازی شہری کو مہنگی پڑگئی

گاڑی و ڈرائیور دونوں پولیس حراست میں

فیصل آباد ميں خطرناک انداز سے گاڑی چلانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا جس کی گاڑی پولیس نے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق امین ٹاون کا رہائشی خرم شہزاد گاڑی سے اسٹنٹس کی ویڈیوز بنا کر یوٹيوب پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

جمعرات کے روز کينال روڈ پر گاڑی سے خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیوز منظرعام پر آئیں تو پولیس نے تیز رفتاری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں