فیصل آباد: سلطان اور شہنشاہ ہرماہ 3 لاکھ روپے چر جاتے ہیں

سلطان کے نخرے اور شہنشاہ کی ادائیں بیمثال

Your browser does not support the video tag.

فیصل آباد کا آسٹریلین نسل والے بھاری بھرکم بیل سلطان اور شہنشاہ انتہائی خوش خوراک ہیں اور اپنے مالک کا خرچہ بھی خوب کرواتے ہیں۔

سلطان اور شہنشاہ کے مالک عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ ان کے یہ قربانی کے بیل روزانہ 30 کلو سے زائد کی خوراک کھاتے ہیں اور ان کا ماہانہ خرچہ تقریباً 3 لاکھ روپے ہے۔عبدالرؤف جانور خود پالتے ہیں اور انہیں سلطان سے خاصی محبت ان کا کہنا ہے کہ بیل کی خوراک میں چارہ، انڈا، دودھ دہی، لسی وغیرہ ہے بھی شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سلطان کی عمر 3 سال، وزن 65 من اور قد 6 فٹ ہے۔ سلطان اور شہنشاہ کی قیمت 80 لاکھ روپے لگ چکی ہے جبکہ انہوں نے سلطان کی قیمت 1 کروڑ روپے اور شہنشاہ کی 50 لاکھ روپے رکھی ہے۔سلطان کے ساتھ ساتھ شہنشاہ بھی ناز نخروں کی وجہ سے بچوں کا فیورٹ ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں آتے ہیں اور ان دونوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ایک بچے کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر اداس ہے کہ اب یہ بک جائیں گے۔

متعلقہ خبریں