ملازمین کا کونسل چوک پر احتجاجی مظاہرہ
دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے شہر میں صفائی کا کام بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ملازمین نے تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرين نے روڈ بلاک کرکے ٹائر جلائے اور انتظامیہ کےخلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم قرض دار ہوچکے ہیں، ہمارے بہت سے ورکرز کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، بجلی گیس کے بل کیسے دیں؟ اب تو کوئی ادھار نہیں دیتا دکاندار بھی کہتے ہیں پہلے پیسے دو پھر چیز لے کر جاؤ۔
سینیٹری ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال عید الضحیٰ اور کرونا سنٹرز میں کام کرنے کے الاونسز بھی اب تک نہیں مل سکے ہیں۔
مظاہرین نے تنخواہیں اور الاؤنسز ملنے تک احتجاجاً کام بند رکھنے کی دھمکی بھی دی۔
متعلقہ خبریں