فیصل آباد:فیکٹری کی دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق

دونوں بجلی کی تاریں گرنے سے جاں بحق ہوئے

فیصل آباد میں فیکٹری کی دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق دونوں افراد فیکٹری کی دیوار کے ساتھ کھڑے تھے کہ اسی دوران تیز ہوا چلنے سے فیکٹری کی مخدوش دیوار نیچے آگری ، جس سے بجلی کے تار ٹوٹ کر دونوں افراد پر گرے اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعہ فیصل آباد کی مراد کالونی میں واقع فیکٹری میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں