فیصل آباد: گھریلوملازمہ کی پراسرارموت، لاش پنکھے سے لٹکی ملی

فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ کی پنکھے سے لٹکتی لاش ملی ہے۔ ورثاء نے مکان مالکن پر قتل کا الزام لگادیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

فیصل آباد کے علاقے ایوب کالونی میں عمران نامی شخص کے مکان سے گھریلو ملازمہ کی پھنکے سے لٹکتی لاش ملی ہے۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ بچی آٹھ ماہ سے یہاں ملازمت کررہی تھی، ہمیں بتایا گیا کہ بچی بخار کے باعث انتقال کر گئی، انہوں نے قتل کرکے لاش پنکھے سے لٹکائی ہے۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔ ترجمان سی پی او کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

متعلقہ خبریں