فیلڈ فائرنگ کے دوران ٹی90 ٹینک کی نالی پھٹنے سے دو انڈین فوجی ہلاک

سالانہ فائرنگ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں(فوٹو: ٹوئٹر)

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی کے کنٹونمنٹ ایریا میں فائرنگ کے دوران فوجی ٹینک کی نالی پھٹنے سے دو فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز نے حکام کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’جمعرات کو ببینا میں ہونے والی سالانہ فیلڈ فائرنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔‘
مزید پڑھیں
 ’ٹی 90 ٹینک کو تین اہلکار آپریٹ کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد انہیں ببینا ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ’اس واقعے میں ایک کمانڈر اور گنر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘
جمعرات کو سالانہ فائرنگ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔