
فائل فوٹو
وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کل بروز ہفتہ 10 جولائی سے شروع ہونگے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ن لیگ امتحانات کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ طلبا کہیں کے بھی ہوں تفریق نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پتا ہے کہ امتحانات لینے کا فیصلہ تمام صوبوں نے مانا ہے۔ پچھلے سال کے نتیجے پر کیسے پروموٹ کیا جائے، پچھلے سال امتحان ہی نہیں ہوئے۔
دوسری جانب وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات 10 جولائی بروز ہفتہ سے شروع ہونگے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے سلسلے میں تمام طلباء کو رول نمبر سلپس بھی جاری کردی گئی ہیں۔ امتحانی مراکز پر عملہ تعینات کیا جائے گا۔
They also should know that after 18th amendment, out of 30 Boards, only one board, the fed board is under the federal government. Yet they were pretending that one order from federal minister can stop exams across the country. Again just a failed attempt at cheap politics
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 9, 2021
Exams are starting tomorrow in the remaining provinces and federating units. Wish all students taking exams from tomorrow the very best. Inshallah all will do well
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) July 9, 2021
متعلقہ خبریں