وہ وقت بھی قریب ہےجب نوازشریف بھی ہمارےدرمیان ہونگے،مریم نواز
مریم نواز نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنا غداری ہے تو ہم یہ کرتے رہیں گے۔ وہ وقت بھی قریب ہے جب نوازشریف بھی ہمارے درمیان ہونگے۔
اتوار کی شام پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مريم نواز نے شيخوپورہ ميں نون ليگی رکن قومی اسمبلی جاويد لطيف کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ سے ملاقات کی اور اظہارِ يکجہتی کيا۔ مریم نوازکے ہمراہ پرویز رشید، خرم دستگیر،مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد مريم نواز نےکارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ڈسکہ میں عوام نے نوازشریف کے بیانیے کےحق میں فیصلہ دیا۔اب وقت بدل چکا ہے اور لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔غداری کے سرٹیفکیٹ باٹنے کی فیکٹری کھلی ہوئی ہے۔ جو آئین وقانون کی بات کرتا ہے اس کوغدار کہا جاتا ہے۔جس کو سچائی سے ڈر لگتا ہے وہ دوسروں کوغدار کہتا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ جس نے حق کی بات کی وہ غدار کہلایا تو پورا ملک غدار ہے۔ يہ غداری غداری کھيلنا ہم کئی برسوں سے سنتے آرہے ہيں۔
مريم نواز نے یہ بھی کہا کہ شیخوپورہ میں نوازشریف اور شہبازشریف کا پیغام لے کر آئی ہوں۔ وہ کون سا الزام ہے جو انہوں نے نوازشریف پر نہیں لگایا۔ پاکستان کے کونے کونے سے نوازشریف کے حق میں فیصلے آرہے ہیں اورجس کو چور اور ڈاکو کہا آج اس کا بیانیہ ملک کے کونے کونےمیں پھیل چکا ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے خود قربانیاں دے کرعوام کو بیدارکردیا ہے۔عوام جان چکےہیں کہ آئین و قانون کے ماننے والے کون ہیں۔ قوم کو بھکاری بنانے والے کو غدار کہتے ہیں۔غدار اس کو کہتے ہیں جو ملک اور قوم کے ساتھ دھوکا کرے۔امریکا میں بیٹھ کرکشمیر کا سودا کرنے والے کو غدار کہتے ہیں۔کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھیکنے والے کوغدار کہتے ہیں۔اداروں پر انگلیاں اٹھانے والوں کو اصل غدار کہتے ہیں اوراداروں کوعوام کے مقابل لا کر کھڑا کرنے کوغداری کہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں