قصور: ڈیرے پر فائرنگ، وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

قصور راجہ جنگ کے نواحی علاقے حویلی مہتاب خان میں مسلح افراد نے ڈیرے پر فائرنگ کرکے وکیل اور خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق اظہر ثانی ایڈووکیٹ اپنے ڈیرے میں چند افراد کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک 2 مسلح افراد اندر داخل ہوئے آئے اور فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے اظہر ثانی ایڈووکیٹ، مشتاق، کاشف اور خاتون شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قصور منتقل کیا گیا۔ جہاں ایڈووکیٹ اظہر، مشتاق اور خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جب کہ ایک زخمی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے صدر اور جنرل سیکریٹری کی جانب سے آج 27 مئی کو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں