وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چاند کی رویت کے حوالےسے مفتی منیب الرحمان کے بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دیدیا۔
شبلی فراز نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔
مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔ یہ بیان انتہائی غیر ذمہدارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 13, 2021
قبل ازیں مفتی منیب الرحمان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو من پسند، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کردیا، رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔
تمام پاکستانی عیدکادن چھوڑکرقضاروزہ رکھیں،مفتی منیب
مفتی منیب کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرات نہیں تھی کہ وہ بیٹھے ، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔
متعلقہ خبریں