قومی بجلی پالیسی پرمزید غور کیلئے کمیٹی بنانےکا فیصلہ

Electricity

فوٹو: اے ایف پی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قومی بجلی پالیسی 2020 پر مزید غور کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کے اجلاس میں نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2021ء کے مسودے پر غور کیا گیا۔

سی سی آئی کے آئندہ اجلاس میں حتمی مسودہ پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی میں خزانہ، توانائی، قانون کے وزراء کے علاوہ معاون خصوصی بجلی اور وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے۔

اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2020 کا مقصد ہر سطح پر مکمل لاگت کی وصولی کے ذریعے توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ’متوازن ترقی‘ اور تمام درآمدی ایندھن کے استعمال کو بتدریج ختم کرنا ہے۔

پالیسی کے تحت نیپرا بجلی کے شعبے کی لیکویڈٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ایسے منصوبوں میں سہولت کاری فراہم کرے گی جس کے لیے حکومت اضافی سرچارج عائد کرسکتی ہے اور انہیں تقسیم کار کمپنیوں یا بجلی فراہم کرنے والوں کے اخراجات کے طور پر سمجھا جائے گا۔