قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی کروناویکسین کاپہلا مرحلہ مکمل

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں اوراسپورٹ اسٹاف کی کرونا ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے اشتراک سے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کرونا ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ اس دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا کہ ’ہمیں فخر ہے کہ وہ دنیا کاپہلا کرکٹ بورڈ ہےکہ جس نے کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط ویکسینیشن پروگرام شروع کررکھا‘۔

پہلے مرحلے میں 57مینز کرکٹرز اور قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل 13 ارکان سمیت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے 13مینز اور ویمنز کوچز کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔ اس دوران متعدد فرنچائز کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے میچز میں شرکت کرنے والے پی سی بی کے میچ آفیشلز (تین میچ ریفریز اور تین امپائرز) کی بھی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

 کراچی میں 4مارچ کو شروع ہونے والا ویکسینیشن کا یہ عمل تقریباً 2 ماہ بعد 6 مئی کو ہرارے میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کو ملنے والی دوسری ڈوز کے ساتھ مکمل ہوا۔

اگلے مرحلے میں اب باقی ماندہ ڈومیسٹک کرکٹرز ، قومی خواتین کرکٹرز، ایج گروپ کرکٹرز اور ان کے اسپورٹ اسٹاف کو ویکسینیشن لگائی جائے گی۔ ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں