لائیو: عمران خان جلسے میں شرکت کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے قافلے راولپنڈی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور دارالحکومت کے داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر یونٹس کے 10 ہزار کے قریب اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں۔