لاپتہ افراد کے 2ہزار296 کیسز باقی ہیں،کمیشن

فائل فوٹو

لاپتہ افراد کے لیے قائم قومی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کمیشن نے 31 مئی 2021 تک 5 ہزار 722 کیسز نمٹا دیئے ہیں، جب کہ اب جبری طور پر غائب کیے گئے افراد کے کیسز کی باقی رہ جانے والی تعداد 2 ہزار 296 ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں کام کرنے والے کمیشن کی ماہانہ پیشرفت رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2021 تک کمیشن کو 7 ہزار 873 کیسز موصول ہوئے تھے جبکہ مئی میں 145 نئے کیس موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد 8 ہزار 18 ہوگئی۔

کمیشن نے 31 مئی تک 5 ہزار 722 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2 ہزار 296 ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیگرلا پتہ افراد کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں