لاپتہ شہری کیس: جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتوکو ملزم نامزدکرنیکی ہدایت

جیل سپرنٹنڈنٹ گمشدگی میں ملوث ہے تو کارروائی کریں، ہائیکورٹ

Your browser does not support the video tag.

سندھ ہائیکورٹ نے شہری طاہر زمان گمشدگی کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو ملزم نامزد کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت کا کہنا تھا جیل کے اندر سے شہریوں کی گمشدگی میں جیل سپرنٹنڈنٹ ملوث ہے تو کارروائی کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں شہری طاہر زمان  اور دیگر لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہا جیل کے اندر سے لاپتہ شہریوں کی گمشدگی میں جیل سپرنٹنڈنٹ ملوث ہے تو کارروائی کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے طاہر زمان گمشدگی کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ حسن ستہو کو ملزم نامزد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

جيل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کے مطابق جن افسران نے قیدیوں کو ریلیز کیا ان کے بیانات موجود ہیں۔

کیس کے تفتیشی افسر نے جیل میں تعینات پولیس اہلکاروں اور واپس لوٹنے والوں کے بیانات عدالت میں پیش کردیئے، عدالت نے تفتیشی افسر سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین

لوئر دیر: جنازے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکےبعد عمران خان اپوزیشن کےنشانےپر
فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
وزیرخارجہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کومعافی کی مشروط پیشکش