لاڑکانہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار زخمی

News-in-Brief-Urdu

لاڑکانہ میں ڈاکوؤں نے ايک ہی دن ميں فائرنگ کرکے 2 پوليس اہلکاروں کو زخمی کرديا، ایک واقعہ گاؤں بگو جتوئی ميں پیش آیا۔

لاڑکانہ میں ڈاکو کی کھلے عام کارروائیاں، چند گھنٹوں میں فائرنگ سے 2 پوليس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کی شناخت جانب لولائی اور زاہد مہیسر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی ایک کارروائی میں گاؤں بگو جتوئی کے قریب حملہ کیا گیا، فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا، ملزمان سرکاری رائفل اور موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں