لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی:اسسٹنٹ کمشنر نارووال کا سخت ایکشن

اسسٹنٹ کمشنر نارووال نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا ہے۔

نارووال میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اورحکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔ہفتے کو اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے 12 دکانیں سیل کرکے  23000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 دکانداروں کے خلاف مقدمات  بھی درج کرلئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ دکاندار لاک ڈاؤن کے باوجود شٹر ڈاؤن کرکے کام کررہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہر میں 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کے حکم کو ہر شہری کو بجا لانا ہو گا۔

متعلقہ خبریں